شاداب خان کا پلے آف میچ کھیلنے کا امکان

لاہور: شاداب خان پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں جس کے بعد انہوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا پلے آف میچ کھیلنے کا امکان ہے جبکہ اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں جس کے بعد انہوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔
علاوہ ازیں فاسٹ بولر ذیشان ضمیر پلے آف کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کی میڈیکل رپورٹ آج موصول ہوگی، وہ بھی فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔

شاداب خان کے میدان میں اترنے کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کرے گی

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ول جیکس پلے آف کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے جبکہ ان کی آئسولیشن مکمل ہو گئی ہے جس کے انہوں نے اسکواڈ کو بھی جوائن کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب کراچی کنگز کے خلاف میچ میں گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ اس میچ میں ذیشان ضمیر بھی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہے جس میں ان کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہونے کی توقع ہے
شاداب خان کی انجری، زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ میں اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہوں نے 4 میچزمیں کامیابی جبکہ 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں