عوام کو وزیراعظم پر بھرپور اعتماد ہے

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کہ عوام کو وزیراعظم پر بھرپور اعتماد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید نے لکھا کہ عوام وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اپنے جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا تھا کہ اپوزیشن اس وقت شدید گھبراہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اعتماد پلس بن جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں