وزیراعظم کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے وہ ہر کسی سے تصادم کے لیے تیار ہیں، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے وہ ہر کسی سے تصادم کے لیے تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے لکھا کہ وزیراعظم جس طرح کی زبان اور لہجا استعمال کر رہے وہ بہت ہی حیران کن ہے۔

جاری کردہ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اگر اپوزیشن سے کسی نے نیوٹلر کی اس طرح کی تشریح کی ہوتی تو حکومت نے سر پر آسمان کھڑا کر دینا تھا۔
شیری رحمان نے کہا ہے وزیراعظم خود کہتے ہیں وہ کسی بلاک کا حصہ نہیں نیوٹرل ہیں، دعوہ کرتے ہیں کرکٹ میں نیوٹرل امپائر انہوں نے ہی متعارف کرایا۔
انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم کہتے ہیں نیوٹرل تو صرف جانور ہوتا ہے، وزیراعظم نے پہلے کہا عدم اعتماد ان کے خلاف عالمی سازش ہے اب کہتے ہیں ان کی دعا قبول ہو گئی ہے۔

ٹوئٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے لکھا کہ اپنے ہی بیان سے یو ٹرن لینا ان کی عالمی پہچان بن چکی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سے بچنے کی ان کی منصوبہ بندی ملک کو کشیدگی اور آئینی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بوکھلاہٹ میں یہ غلط زبان اور منصوبے بنا رہے ہیں، مصنوعی اکثریت پر قائم اس حکومت کے دن اب گنے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں