حکومت نے اتحادیوں سے رابطوں کا ایک اور دور کرنے کا فیصلہ کرلیا

تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر حکومت نے اتحادیوں سے رابطوں کا ایک اور دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات مسلم لیگ ق، ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دوبارہ رابطے کریں گی۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی کی وزیر اعظم سے ملاقات کروانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

آج حکومتی شخصیات دوبارہ مسلم لیگ ق سے رابطہ کریں گی۔ حکومتی شخصیات کے مطابق وزیر اعظم کی پرویز الہی سے ملاقات کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں