کراچی: مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش شروع

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، سعود آباد، کلفٹن ،ہاکس بے،ابراہیم حیدری اور نارتھ ناظم آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے طوفان کے پیش نظر شہر میں آج 50 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کے تھنڈر بادل کراچی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں اگلے چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

حیدر آباد میں بھی تیز بارش
دوسری جانب حیدرآباد میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

کراچی اور حیدرآباد میں آج اور کل بھی موسلادھار بارش کا امکان
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان بپر جوائے کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں آج اور کل موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰ یار، میرپورخاص، حب اورلسبیلہ میں بھی 16 جون تک موسلا دھاربارش ہو سکتی ہے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ادھر میرپورخاص میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر درخت گرگئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں