غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے‘، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

غزہ میں پھنسے غیر ملکیوں نے رفاح بارڈر کے ذریعے انخلا شروع کر دیا ہے۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینیٹ آف پاکستان نے مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے جہاں اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین، بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ تاحال جارحیت رکنے کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔

سینیٹر اسحٰق ڈار کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں