شامی ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری کے بعد روس نے شام کو اپنا ہوائی اڈہ پیش کردیا

شام کے ہوائی اڈے پر مسلسل تیسری بار اسرائیل کی جانب سے بمباری کے بعد روس نے شام کو لتاخیہ کا ہوائی اڈہ اور بندرگاہ استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔

لتاخیہ کا ہوائی اڈہ روسی میزائلوں کی موجودگی کے سبب انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔

لتاخیہ پر روسی عسکری قوت کی موجودگی کی بدولت امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اسرائیلی فوج لتاخیہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرے گی کیونکہ اسرائیل کے بمبار طیاروں کو انتہائی مؤثر جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں