نارویجن پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔

پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا بل حکومتی اتحاد نے چھوٹی جماعتوں کے پر زور مطالبے پر پیش کیا جس میں فلسطین کو فوری طور پر ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کیلئے تیار رہے۔

بیلجیئم کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر غور

واضح رہے کہ آئس لینڈ سویڈن ، پولینڈ ، چیک ری پبلک اور رومانیہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جبکہ اسپین کے وزیراعظم پیڈروسن جنہوں نے حال ہی میں اقتدار سنبھالا ہے انہوں نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے کام کریں گے، اس کے علاوہ بیلجیئم نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں