توشہ خانہ ریفرنس، نیب نے نواز شریف کو تفتیش میں کلین چٹ دے دی

سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نیب نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو تفتیش میں کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے گاڑی کی رقم جعلی بینک اکاونٹ سے ادا نہیں کی، عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں