شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے حکام کی ملاقات، ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی محمد شہباز خان اور سی ای او وطین عدیل راشد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

شزہ فاطمہ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ یوتھ کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔ سی ای او تاون محمد شہباز نے کہاکہ فائبر انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں