وزیر داخلہ کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر ِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی ِ صدارت میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈل نادرا آفس کے قیام سے سروس ڈلیوری میں بہتری اور عوام کو سہولت ملے گی۔

جعلی ڈگری کیس ، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، عوامی سہولت کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کاہا کہ غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز کارڈز کوجلد بند کیا جائے اورشہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں