ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے ، مزار اقبال پر حاضری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال ، گارڈ آف آنر پیش

بعدازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال بھی گئے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے، علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا، پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں