ڈالر مہنگا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار

ڈالر کی اونچی اڑان ، انٹر بینک میں قیمت میں اضافہ ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیا تاہم بعد میں قیمت 17 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ۔

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی تاہم کاروبار دن کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 316 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 750 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 71 ہزار 434 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں