وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا نعرہ لگا کر پاکستان کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔

محکمہ تعلقات عامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری پوری الیکشن مہم کے دوران کشمیر جیسے حساس قومی مسئلے پر اپنی سیاست کا رنگ چمکا رہی ہے۔ آزاد مزید پڑھیں

اسلام آباد: داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کوششیں تیز ہوگئی ہیں اور واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی اور ڈیم کے تعمیراتی کام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اعلامیہ کے مطابق ’ملاقات میں 14 جولائی کے واقعے کے تناظر میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی تعمیر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘۔داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ’حملے‘ میں 9 چینی مزید پڑھیں

تراڑ کھل: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے کشمیریوں کو ان کا حق ضرور دینا ہے، انشااللہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے ریفرنڈم ہوگا، ایک دن آئے گا وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انشااللہ ایک دن آئے گا کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی، کشمیری عوام خود فیصلہ کریں گے کہ وہ مزید پڑھیں

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارت کے زیر استعمال اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے سافٹ ویئر ‘پیگاسس’ کا معاملہ سامنے آنے پر اقوام متحدہ سے تحقیقات اور بھارت کو احتساب کے دائرہ کار میں لانے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف او کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جاسوسی کےلیے استعمال کرنے والے سافٹ ویئر سے متعلق اطلاعات کی روشنی میں ہم اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں سے معاملے کی مکمل مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں 25 جولائی کا سورج آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح لیکر طلوع ہو گا۔ گلگت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مخالف جماعتوں کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ مخالف جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ شکست ان جماعتوں کا مقدر ہے۔ کشمیری عوام ایماندار اور دیانتدار قیادت کے مزید پڑھیں

کراچی: ملک میں بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں کا فیصلہ کرلیا، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں گے تاہم صوبے بھر میں امتحانات اپنے شیڈول کے تحت مزید پڑھیں

اسلام آباد: عید کے موقع پر ملک کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرایع کے مطابق ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد رہی، 3اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی، کورونا کی یومیہ بلند ترین 30.43 فیصد شرح مزید پڑھیں

طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار پر اجارہ داری نہیں رکھنا چاہتے لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ جب تک کابل میں نئی حکومت قائم نہ ہو اور صدر اشرف غنی کا عہد ختم نہ ہو تب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین جو مذاکرات کرنے والے گروہ کے رکن بھی ہیں، نے طالبان کے مؤقف کی نشاندہی کی کہ ملک میں آگے کیا ہوسکتا ہے۔سہیل مزید پڑھیں

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید کے دوسرے روز 19 ہزار 747 ٹن ویسٹ اٹھایا، 2 دن میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن پر11 ہزار275 کالز موصول ہوئیں، 2 روز میں موصول ہونیوالی کالز پچھلے 5 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری بلدیات کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور لوکل گورنمنٹ کی جانب سے 37 لاکھ بیگز تقسیم کیے گئے تھے۔ صوبہ بھر میں 2994 ڈسپوزل سائٹس بنائی گئیں، پی ایم ڈی ایف سی ڈیش بورڈ پر 6732 مزید پڑھیں

دنیا کی سب سے بڑی تیل نکالنے والی سعودی کمپنی آرامکو نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کا ڈیٹا ان کے ایک ٹھیکیدار سے لیک ہوگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں اطلاعات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چوری کیے گئے ڈیٹا کے عوض اب کمپنی سے 5 کروڑ ڈالر تاوان طلب کیا گیا ہے۔سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری نہ کرنے مزید پڑھیں