کورونا کی بگڑتی صورتحال: پنجاب میں 6 ستمبر سے تمام سکولز بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا سے مزید 20 مریض جاں بحق ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 977 تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں