وزیراعظم کی آئی سی سی ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی ایوارڈز جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ’’ ہمارے کرکٹ ستاروں کو مبارکباد، آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا‘‘۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حیران کن طور پر مین وائٹ بال کرکٹ آف دی ایئر کے تمام ایوارڈز پاکستانی کھلاڑیوں کو دیے گئے ہیں جب کہ ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی قومی کھلاڑی کے نام رہا۔

رضوان اور بابر کے بعد شاہین شاہ کو بھی آئی سی سی ایوارڈ مل گیا
پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کرلی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ گذشہ سال 36 انٹرنیشنل میچز میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا ہے جبکہ ان کی بہترین باؤلنگ 51 رنز دے کر 6 وکٹیں رہیں۔

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار
اس سے قبل آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ون ڈے پلیئر آف دی ایئر قرار دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو گذشتہ سال 6 میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنانے پر ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں