پی ایس ایل 2022: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیزن سیون کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پی ایس ایل سیون کا لاہور میں میلہ جاری ہے، ملتان سلطانز کے اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان نے طویل پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 12 ویں اوور کے اختتام پر 119 رنز بنائے تھے کہ محمد عرفان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے شان مسعود کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ ان کی جگہ ریلی روسو آئے جو 156 کے مجموعے کے ساتھ کریز پر محمد رضوان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، اس ٹورنامنٹ میں ابھی ہمارے دو میچز ہیں، لڑکوں کو کہہ دیا ہے کہ دونوں میچز میں فتح ضروری ہے۔ آج کا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے نہایت اہم ہے، اگر کوئٹہ کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو اس کے فائنل فور میں کوالیفائی کرنے کی امید روشن رہے گی تاہم شکست کی صورت میں ٹیم کے پلے آف مرحلے میں رسائی نہایت مشکل ہوجائے گی۔

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی، پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں جبکہ کراچی کنگز چھٹے نمبر پر موجود ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں