قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 32 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج پھر ہو گا، اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ قومی رحمت العالمین اتھارٹی بل بھی منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے گورننس اینڈ آپریشنز بل پیش ہونے کا بھی امکان ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی بل میں ترمیم پیش کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ،توجہ دلاؤنوٹسز اور تحاریک بھی زیر غور آئیں گی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئے گی، بی جے پی کی جانب سے نبی پاک کی گستاخی کے واقعہ پر مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں