کراچی میں طوفان کا سلم چانس ہے لیکن یہ بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے: ایڈمنسٹریٹر

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا ہےکہ طوفان کے پیش نظر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان نے کہا کہ طوفان کے پیشر نظر شہر سے بل بورڈز ہٹائے جارہے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی شہر میں بل بورڈز لگانے سے منع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں تیز بارشیں ہوئیں تو سسٹم فعال ہیں، انڈرپاسز کو صاف کیا جارہا ہے اور پمپنگ مشینیں بھی موجود ہیں، 17 ایسے علاقوں میں مشینیں پہنچادی ہیں جہاں بارش کےبعد پریشانی ہوتی ہے، بلدیہ عظمیٰ، فائر بریگیڈ اور میونسپل ڈیپارٹمنٹ الرٹ ہیں، کوئی بھی ایسی چیز ہوگی تو بہت احسن طریقے سے نمٹیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سائیکلون ایجنسی سینٹر قائم کردیے ہیں، ساحل سمندر پر دفعہ 144 کا نفاذ ہے لیکن ہمارے لوگ طوفان کی ہائٹ تک ناپنا چاہتے ہیں، ہم آج تمام جگہوں پر بینرز لگارہے ہیں، لوگوں کو میڈیا کے ذریعے آگاہی دے رہے ہیں، کراچی میں طوفان کا سلم چانس ہے لیکن یہ بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، شہری بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں، ہم نے درختوں کی بھی ٹریمنگ کردی ہے، فی الحال کسی عام تعطیل کا کوئی پلان نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں