پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا ، اپوزیشن کا احتجاج کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہو گا سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت ، صدرمملکت آصف زرداری خطاب کریں گے۔

اجلاس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور سفراء کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو مدعو کیا گیا ہے۔

18 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی ، ہم نے صرف تجویز کی تھی ، آصف زرداری

علاوہ ازیں وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتیں احتجاج میں شریک ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں