25 فیصد سپیشل الاؤنس دیا جائے، پنجاب یونیورسٹی ملازمین مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر آ گئے۔

25 فیصد سپیشل الاؤنس دیا جائے، پنجاب یونیورسٹی ملازمین مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر آ گئے، ملازمین کا کیمپس پل پر احتجاج، مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔

مظاہرین کی جانب سے سڑک کو دونوں اطراف سے بند کیا گیا، جس کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا، سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دریں اثنا شہریوں کو ایک گھنٹہ تک اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں