بے گھر اور لاوارث بچے، پیار محبت کے خصوصی مستحق، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض اور ان کی فیملی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ بچوں میں گھل مل گئے مٹھائی اور تحفے تحائف تقسیم کیے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اپنی فیملی کے ہمراہ آمد، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری بھی ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ان کی فیملی نے بیورو میں موجود بچوں میں مٹھائی اور انعامات تقسیم کئے۔

مدثر ریاض ملک نے اس موقع پر کہا کہ عید الاضحیٰ کا مقصد جذبہ ایثار اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ہے۔ اپنی فیملی کے ہمراہ بچوں کو عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے آیا ہوں۔ڈی سی لاہور کی فیملی کے افراد نے بھی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آ کر خوشی کا اظہار کیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے لیےکھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔ بچوں نے ڈی سی لاہور کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں