عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مخالف جماعتوں کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ مخالف جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ شکست ان جماعتوں کا مقدر ہے۔ کشمیری عوام ایماندار اور دیانتدار قیادت کے ساتھ ہیں۔25 جولائی کو کشمیر کے عوام دیانتدار اور شفاف قیادت کو ووٹ دیں گے۔ کشمیری عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت پاش پاش کر دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ جرات مند انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے
