لاہور میں پٹرول بحران سر اٹھانے لگا۔ شہر کے بیشتر پٹرول پمپ پر سپلائی بری طرح متاثر ہونے لگی۔

تفصیل کے مطابق بند روڈ، داروغہ والہ، علامہ اقبال روڈ، عامر روڈ، باٹا پور، سکھ نہر، گڑھی شاہو، شادباغ، جی ٹی روڈ سمیت متعدد علاقوں کے پٹرول پمپس پر سپلائی ختم ہو گئی۔ شہر میں پٹرول کی روزانہ کھپت 35 لاکھ لٹر، سپلائی 25 لاکھ لٹر یومیہ ہونے سے قلت بڑھنے لگی۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے لاہور کے پٹرول پمپس پر سپلائی ضرورت سے کم کی جانے لگی۔ پمپس مالکان نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو محدود پٹرول فراہم کرنا شروع کر دیا۔ فی موٹر سائیکل 2 لیٹر جبکہ گاڑی 1500 روپے تک فراہم کیا جانے لگا

اپنا تبصرہ بھیجیں