کراچی کے شہید ملت انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم اداکار و کامیڈین عمر شریف کی خدمات کے اعتراف میں ملت انڈر پاس کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف کی خدمات کے اعتراف میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)، شہید ملت اور حیدر علی روڈز پر واقع انڈر پاس کو ‘ عمر شریف انڈر پاس’ کا نام دے گا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکناولجی اور ٹیلی کام ملک امین اسلم نے عمر شریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

عمر شریف کے انتقال پر شوبز شخصیات کا رنج و غم کا اظہار

عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے لہٰذا ہم سندھ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مزار کے احاطے میں تدفین کی اجازت دے۔

اہلخانہ کی درخواست پر حکومت سندھ نے نامور کامیڈین کی مزار کے میں تدفین میں اجازت دے دی ہے۔

تاہم عمر شریف کی تدفین کب تک کی جائے گی اس حوالے سے عمر شریف کے اہلخانہ نے کچھ نہیں بتایا۔
عمر شریف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ علیل تھے اور وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں عارضہ قلب کے علاوہ گردوں کے امراض کا بھی سامنا تھا جب کہ انہیں ذیابطیس بھی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں