ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون میدان میں اتاری ہے۔
میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار تھے لیکن وہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے میں کامیاب رہے۔

میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔
نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں