ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کے 7 وکٹوں پر 131 رنز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پاتھُم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے۔
پریرا 20 کے مجموعی اسکور پر 7 رنز بنا کر نورجے کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

چریتھ اسالانکا نے نسانکا کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 61 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر اسالانکا 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
اگلے ہی اوور میں بھنوکا راجا پکسے نے بھی پویلین کی راہ لے لی، وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر کہا کہ ’ٹیم گزشتہ چند دنوں کے مقابلے زیادہ پراعتماد ہے اور آج کا میچ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے اور کلاسین کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ’ہم اس وکٹ پر دو میچ کھیل چکے ہیں جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نورجے اور تبریز شمسی
سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا، چریتھ اسالانکا، آوشکا فرنینڈو، بھنوکا راجا پکسے، چمیکا کرونارتنے، ونندو ہسارنگا، دشمانتھا چمیرا، مہیش تھکشانا اور لہیرو کمارا

اپنا تبصرہ بھیجیں