ٹی 20ورلڈ کپ سیمی فائنل:آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل گرین شرٹس اور کینگروز کے مابین کھیلا جارہا ہے جس کے لئے کینگروز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی سکواڈ:

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

کینگروز سکواڈ:

آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں فنچ (کپتان)، وارنر، مچل مارش، سٹیو سمتھ، میکسویل، مارکس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، کمنز، مچل سٹارک، ایڈم زمپااور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔

قبل ازیں کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں نے گذشتہ روز خوب پریکٹس کی تھی جس کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ میں مزید نکھار لایا گیا۔ فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی گئی جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بھی فاتحانہ موڈ والا پلان شیئر کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بابر الیون کو دبنگ انداز میں اِن ایکشن ہونے کا مشورہ دیا تھا ۔ گرین شرٹس پر 11 سال پہلے مائیک ہسی کے چھکوں بھری شکست کے بدلے کا جنون بھی سوار ہے۔ اس فارمیٹ کے تمام انٹرنیشنل مقابلوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے جبکہ ٹیم پاکستان نے 23 میں 12 میچ جیتےاور اسے 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں