اومیکرون ویرئنٹ ، پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: کورونا وبا کے اومیکرون ویرئنٹ کے باعث دسمبر میں ہونے والی پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز پر بھی خطرے منڈلانے لگے۔

رپورٹ کے مطابق اومیکرون ویرئنٹ کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے تیرہ ممالک نے جنوبی افریقی باشندوں کی اپنے ممالک میں آمد پر پابندی عائد کردی ہے ۔ جسکے باعث پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقی براڈکاسٹرزکی آمد کیلئے دشواری ہے۔

ہوم سیریز کے لئے جنوبی افریقی براڈکاسٹرز عملے کے دیگر آپشنز پر غور کیا جارہا ہے اس حوالےسے جنوبی افریقی براڈکاسٹرز کو قرنطینہ کرانے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے اور 3ٹی20 میچز شیڈول ہیں جس کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ٹیم کا اعلان بھی کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں