پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت۔ پراسکیوشن نےسری لنکا کے شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کر دیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں لازمی شامل کیا جائے، مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسکیوشن میں جمع کروایا جائے گا۔ چالان میں ویڈیوز شواہد اہم دستاویزات ہونگی، تمام ویڈیوز کو بطور شہادت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 33 ملزمان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، مرکزی ملزمان کی تعداد 85 ہوگئی، ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، مرکزی ملزمان کی شناخت ویڈیو اور دیگر ٹیکنالوجی سے کی جا رہی ہے، 52 ملزمان پہلے ہی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں