پاکستان کے سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشید ناز پشاور میں 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی، رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ نقوی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، انہوں نے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست بھی کی۔

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے، 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی اردو فلم سید نور کی ’ڈکیت‘ تھی، انہوں نے شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ میں بھی کام کیا۔

رشید ناز نے شعیب منصور کے ایک معروف ویڈیو گانے ’عشق محبت اپنا پن‘ میں ایمان علی کے ساتھ بھی کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں