کراچی انٹر بورڈ نے سپیشل امتحانات منعقد کرانے کا اعلان کر دیا

کراچی انٹر بورڈ نے سپیشل امتحانات کرانے کا اعلان کر دیا۔ سالانہ نتائج سے غیر مطمئن طلبہ امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔ 8 سے 10 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔

کراچی میں انٹر کے جو طلبہ و طالبات سالانہ امتحانی نتائج سے مطمئن نہیں وہ دوبارہ امتحانات دے سکیں گے۔ انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے رواں سال خصوصی امتحانات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ خواہشمند امیدوار 24 جنوری تک انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس میں امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ جو گزشتہ سال کورونا یا کسی ذاتی وجہ سے امتحان نہیں دے سکے وہ بھی امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں۔ چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق رواں سال امتحانات میں طلبہ کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ تمام مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔

خصوصی امتحانات فروری کے دوسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے جس میں تقریبا 8 سے 10 ہزار طلبہ و طالبات شریک ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں