خیبرپختونخوا میں اومیکرون کے وار جاری، مزید 5 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ خیبرپختونخوا میں تاحال اومیکرون کے حملے جاری ہیں۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا سے اومیکرون کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے ہیں ، پشاور سے 3 جبکہ 2 کیسز مردان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
محمکہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس سے متاثرہ افراد میں 2 مرد جبکہ 3 خواتین شامل ہیں.

واضح رہے کہ اومیکرون نظام تنفس کی نالی کے اوپری حصے یعنی حلق کے خلیات پر اثر انداز ہوتاہے اور پھیپھڑوں تک جانے کے بجائے حلق میں ہی اپنی تعداد تیزی سے بڑھاتا ہے۔
اگر یہ وائرس ایک بار کسی فرد میں داخل ہوکر حلق میں اپنی تعداد بڑھاتا ہے تو اس طرح اس کے پھیلنے کی رفتار کئی گنا تیز ہوسکتی ہے یہی وجہ ہے اومیکرون بہت تیزی پھیل رہا ہے۔

کورونا وائرس کی سابقہ اقسام پھیپھڑوں کو زیادہ متاثر کرتی تھی اسی لئے وہ کم متعدی لیکن جان لیوا تھی۔
تاہم اومیکرون سانس کی نالی کے خلیات پر اثرانداز ہوتا اور انہیں زیادہ متاثر کرتا ہے اسی لئے ایسے تمام افراد جو اومیکرون سے متاثر ہوتے ان میں بیماری کی شدت کافی کم ہوتی ہیں اور ہسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں