پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کل کراچی میں ہوگا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ کل کراچی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے باغ جناح گراؤنڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، پاکستان تحریک انصاف ملک کے تمام بڑے شہروں میں مرکزی عوامی مقام پر بڑی سکرینیں نصب کرے گی۔

ملک بھر سے کارکنان و عوام ان مقامات پر جمع ہو کر کپتان کا خطاب سنیں گے، صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان کی زیرِ صدارت اس حوالے سے اہم اجلاس بھی ہوا جس میں سیکرٹری جنرل اسلام آباد شہزاد گل، منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی اور سربراہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ صبغت اللہ ورک موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں