ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے یوم القدس کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے، آج یوم القدس پر ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لیے تیسرا مقدس ترین مقام ہے اور رمضان میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرقابض اسرائیلی فورسز کےحملے قابل مذمت ہیں۔
خیال رہے کہ آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بڑی بڑی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔
اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام آج امام بارگاہ جی سکس ٹو سے ڈی چوک تک بڑی ریلی نکالی جائیگی.

اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل، جماعت اسلامی، جماعت اہل حرم، البصیرہ کے کارکنان ریلی میں شریک ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں