نواز شریف نے نون لیگ کی سینئر قیادت کو لندن بلالیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینئر ن لیگی قیادت کو لندن بلالیا۔ وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہونگے جبکہ سینئر قیادت کل لندن روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگی قیادت کو لندن طلب کرلیا۔ شہباز شریف، نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینئر قیادت کو بھی لندن طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے۔ ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کیلئے کل روانہ ہوگی۔ اجلاس میں شرکت کیلئے شاہد خاقان عباسی لندن میں پہلے سے موجود ہیں۔ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خرم دستگیر لندن جائیں گے۔ ادھر لندن میں شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں شاہد خاقان نے نواز شریف کو پاکستانی سیاسی صورت حال پر طویل بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں