عمران خان کو آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران ابوجہل کو آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو معاشی تباہی اور اغیار کی غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا عمران مافیا سازش منترہ الاپ کر اپنے قومی جرائم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔

پاکستان کومعاشی تباھی اوراغیارکی غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا
عمران مافیاسازش منترہ الاپ کراپنے قومی جرائم سے بری الذمہ نہیں ھوسکتا
PtIکولوٹ مار اقربا پروری ناانصافیوں آئین شکنی نااھلی اورعوام دشمن غیر ملکی معاھدات کاحساب دیناھو

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران ابوجہل کو لوٹ مار، اقربا پروری، ناانصافیوں آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگلا لاٸحہ عمل تشکیل دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں