سازش کر کے عمران خان کو نہیں پاکستان کو نیچے لایا گیا، شفقت محمود

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ سازش کر کے عمران خان کو نہیں پاکستان کو نیچے لایا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ جتنی خواتین یہاں موجود ہیں سب بہت محنت کر رہی ہیں ، اگر ہم صرف آپس میں بیٹھے گے تو دوسروں سے رابطہ نہیں ہو گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ وفادار لوگ تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، ہمیں وفادار لوگوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگے ایک بڑا امتحان آرہا ہے، ہمیں مل کر اسلام آباد جانا ہے ۔

شفقت محمود نے کہا کہ لاہور کا جلسہ تاریخی تھا ، پاکستان کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے اور عوام غصہ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک مہینے میں سب کے سامنے آ گئے ، بڑا بولتے تھے شہباز سپیڈ کا لیکن ایک فیصلہ ابھی تک نہیں کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں پاکستان اوپر جارہا تھا ، سازش کر کے عمران خان کو نہیں پاکستان کو نیچے لایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی سیاسی بحران ہوتا ہے اس کا حل عوام کے پاس جانا ہے ، نئی آنے والی حکومت کے پاس وقت اور عوام کی حمایت حاصل ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں