ہمیں پاکستان کی اجتماعی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی اجتماعی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر خیبر پختونخوا ایمل ولی خان کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح پورے پاکستان کی اجتماعی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، ملکی بقاء اور ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ایمل ولی خان نے وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان کے جنگلات میں آگ پر فوری نوٹس اور کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں