پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم، خیبر پی کے اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت تینتالیس، لاہور میں چوالیس اور بہاولپور میں پینتالیس تک جانے کا امکان ہے۔ سندھ میں دادو اور نوابشاہ میں پارہ سینتالیس کو چھونے کی توقع ہے، بلوچستان میں تربت،نوکنڈی میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی لہر برقرار، گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ میں زیادہ سےزیارہ درجہ حرارت 31سے33، قلات میں26سے28، گوادرمیں34سے36، جیونی میں32سے34، نوکنڈی میں37سے39، تربت میں42سے45، سبی میں 44 سے 46 سینٹی گریڈریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں