رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت کراچی میں انتقال کر گئے

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔

ملازم کے مطابق عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، عامر لیاقت کےدل میں تکلیف ہورہی تھی.
عامر لیاقت حسین کو ان کے گھر خدادا کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں قومی رکن اسمبلی کے اہلخانہ بھی موجود ہیں۔

تاہم عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی۔
عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ افسوسناک خبر آئی ہےرکن اسمبلی عامرلیاقت کاانتقال ہوگیاہے، ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے۔

عامر لیاقت کےانتقال کے باعث قومی اسمبلی کااجلاس کل شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں