ثناء میر کو ملتانی آموں کی پیشکش کس نے کی اور سابقہ کھلاڑی نے کیا جواب دیا؟

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابقہ کپتان و کھلاڑی ثناء میر کو ملتانی آموں کی پیشکش ہوئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے تیسرے میچ کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک تماشائی کے پلے کارڈ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر رکھی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹر کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’میں ثناء میر کو ملتان کے آم دینا چاہتا ہوں‘۔
سابقہ کھلاڑی نے مداح کے پوسٹر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔

ثناء میر نے لکھا کہ ‘آپ سمجھیں مجھے یہ شاندار آم مل گئے ہیں’۔4سیریز کے دوران بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں