میرا، سلمان خان سے شادی کیلئے تیار

پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اگر سلمان خان انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ انکار نہیں کر پائیں گی۔
میرا نے حال ہی میں عید کے موقع پر نشر ہونے والے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی اور ہمسفر کی خوبیوں سے متعلق کُھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جس سے شادی کروں گی اس میں یہ تین خصوصیات لازمی ہونی چاہئیں، سب سے پہلے ان کا تعلق سید خاندان اور سادات سے ہونا چاہیے ورنہ میں ساری زندگی ایسی ہی بیٹھی رہوں گی اور شادی نہیں کروں گی، وہ شخص مولا علی سے محبت کرتا ہو اور غیرت مند بھی ہو۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ اداکار رینبو سے ضرور شادی کرتیں۔

سلمان خان سے شادی سے متعلق میرا کا اظہارِ خیال

دورانِ پروگرام ایک مداح نے میرا سے سوال کیا کہ ‘میرا آپ نے ابھی تک شادی نہیں کی اور بھارت میں سلمان خان نے بھی اب تک نہیں کی، اگر سلمان بھائی آپ کو شادی کی پیشکش کریں تو کیا آپ قبول کریں گی؟’

میرا نے جواب دیا کہ ‘سلمان خان دنیا بھر میں بہت بڑے سپر اسٹار ہیں، اگر وہ مجھے شادی کے لیے پوچھیں گے تو میں یقینی طور پر ہاں کہوں گی’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں