موجیں ختم، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب، سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

موجیں ختم، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب اور سندھ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔
حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی اور نکاسی آب کی خصوصی ہدایات کی گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں آج صبح ہونے والی بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سےکم ہے جبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں سکولوں سے اب تک پانی کی نکاسی نہیں کی گئی جس کے باعث تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں