سندھ میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ سندھ بھر میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دریائے سندھ میں آج گڈو بیراج پر ہائی فلڈ ہوگا، کل شام تک سکھر بیراج سے بھی اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرے گا جس کے لیے حساس ترین مقامات پر تیاریاں مکمل ہیں اور مشینری تیار ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں اور غیر معمولی بارشوں کے باعث بیراجوں پر ہائی الرٹ کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھر میں ایک دن میں 184 ملی میٹر بارش ہوئی، شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے جہاں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں