عمران خان دل کھول کر عطیات دینے پر پاکستانی عوام خصوصاََ اوورسیز کے شکر گزار

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹیلی تھون میں دل کھول کر عطیات دینے پر پاکستانی عوام خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام خصوصاً ہمارے اوورسیز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستانی عوام نے کل رات اتنی دل کھول کر عطیہ کیا اور ٹیلی تھون کے3گھنٹےمیں لوگوں نے 5 ارب روپے دینے کا اعلان کیا۔

گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون پر پاکستانیوں نے پانچ ارب روپے سے زیادہ کے عطیات دیئے۔
اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای اوسلمان اقبال نے تین کروڑروپےعطیےکااعلان کیا۔

عمران خان نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیسے حقیقی آزادی کی تحریک جیسے چلا رہا ہوں، ویسے ہی اے آر وائی کی بحالی کیلئ ےکام کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک فاشسٹ حکومت آزادی اظہار رائے کو دبا رہی ہے، میڈیاہاؤسزکودھمکی دی جاتی ہےکہ عمران خان کوکوریج نہ دو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک بھی جاری رہے گی اورسیلاب متاثرین کی مدد بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں