انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہوگیا

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ مزید 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہوکر 234 روپے 32 پیسےکا ہوگیا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 239 روپےکا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں