پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی

لاہور: کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی۔

دونوں ٹیمیں آج دوپہر خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچیں گی جہاں قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں میچ 28 ستمبر جبکہ چھٹا 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں کوئی ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل شام قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔
واضح رہے کہ7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو دو سے برابر ہے، پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جبکہ دوسرے مرحلے کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں