پنجاب، کے پی اور وفاق میں تنازع: ملک میں سیلاب کے بعد گندم بحران کا خدشہ

ملک میں سیلاب کے بعد گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گندم کی بوائی کے لیے بیج کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اورخیبرپختونخوا کی حکومت نے وفاقی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب نے ہماری درخواست کے باوجود کہا کہ ہمیں بیج نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ ملک سب کا ہے، اس میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی بھی متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا پانی کھڑا ہے، جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبے میں روٹی کی بڑھتی قیمت کا ذمے دار وزیراعظم کو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ گندم کی قلت کی وجہ سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پنجاب میں گندم کی کمی پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط بھی لکھا ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ خط میں پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی درخواست دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں