عمران خان کی نااہلی پر مریم نواز کا ردِعمل آگیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اس کی سزاصرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر کہا ہے کہ سرٹیفائڈ جھوٹا اور سندیافتہ چورچوری کے ناقابل تردید ثبوتوں کےساتھ نااہل ہوا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں بیوی نے ملکر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزاصرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کرکے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنےکی چوری پکڑی گئی، فیصلہ خلاف تو الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے سے نااہلی تو ختم نہیں ہوگی، صرف نااہلی نہیں اب جیل بھی جانا ہے۔

خیال رہے الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے، عمران خان کو آرٹیکل 63ون کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ میں کہا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے،عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قراردی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں